پاکستان کا 201رنز کا ہدف

پاکستان کا 201رنز کا ہدف

 کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان اور حیدر علی کی جارشاندار بلے بازی کی بدولت قومی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے201رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا مگر بابر اعظم بغیر کوئی سکور بنائے عقیل حسین کی گیند پر پہلے اوور کی دوسری ہی بال پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنائے،فخر زمان10سکور بناکر شیفرڈ کی گیند پر بروکس کو کیچ دے بیٹھے،محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے52گیندوں پر 78رنز کی اننگزکھیلی اور شیفرڈ کا شکار بنے،حیدر علی نے بھی نصف سنچری سکور کی ،چوتھے آٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے جو کہ صرف 1رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،افتخار احمد 7سکور بناکر سمتھ کا شکار بنے،حیدر علی نے 68رنز کی اننگز کھیلی اور ڈریکس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10گیندوں پر2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ نے سب سے زیادہ 2کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔


Post a Comment

0 Comments