وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو میانوالی جائیں گے

میانوالی: وزیراعظم عمران خان بروز ہفتہ11 دسمبر اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کریں گے وہ لاری اڈہ گراونڈ میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کر کے ضلع کی ترقی کے لیئے 27 ارب روپے کا تاریخی و میگا پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔

 اپنے دورے میں وہ ایم ایم روڈ اور بلکسر روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن پر 13 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اس دورے کے پیش نظر 40 کلومیٹر کے اس روڈ کی تعمیر کے دس گروپس کے ٹینڈرز مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ کر دیئے گئے ہیں اس پراجیکٹ پہ 25 دسمبر سے کام شروع ہو گا ۔

وزیراعظم عمران خان بعد ازاں نمل کالج موسی خیل بھی جائیں گے اور وہاں کالج کے ڈونرز سے ملاقات کریں گے اور کالج میں مختصر اجتماع سے خطاب کریں گے میانوالی جلسہ عام میں خطاب کیلئے گراونڈ میں اسٹیج کی تیاری مکمل کر کے جلسہ گاہ میں بند پنڈال بنا کر کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کی صفائی و ستھرائی کر کے کارکنان کی طرف سے سڑکوں پر ویلکم بینرر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

 پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظام کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے نوجوان تعینات کر کے جلسہ گاہ کے ارد گرد خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments