اسرائیلی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

 دبئی: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

 اسرائیلی وزیر اعظم کا کسی خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران نفتالی بینٹ یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں قائم ہوئے تھے۔

 خطے میں اسرائیل نئی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا۔ وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دبا بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments