ریاستِ مدینہ کی بات کرنے والوں کو خدا کا خوف نہیں، حمزہ شہباز


  لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ریاستِ مدینہ کی بات کرنے والوں کو خدا کا خوف نہیں ہے،عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے ان کا مکمل احتساب کریں گے ۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم پر تنقید کی اورکہا کہ عمران خان کے خلاف چالان عوام نے کاٹا ہے۔ عمران خان تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے، عوام تمہارا احتساب کریں گے تم نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان تباہ کردیا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ جنہوں نے عمران خان پر اعتبار کیا وہ اپنے آپ کو کوستے ہیں۔ 

لوگوں کی ذمے داری ہے اور ہماری بھی کہ مل کر جدوجہد کریں۔ ہم تو انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ گرین لائن کا منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا تھا اور انھیں شرم نہیں آتی کہ گرین لائن افتتاح کرنے پہنچ گئے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم بنی گالا میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ مہنگائی نہیں ہے جبکہ ہمارے ملک میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد ہے اور مشیرِ خزانہ کہتے ہیں کہ ابھی مہنگائی بڑھنی ہے۔ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو خدا کا خوف نہیں ہے۔

لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔انھوں نے مذید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے۔ خدا تم سے حساب لے گا۔ معصوم عوام کو نئے پاکستان کے نام پر جھانسہ دیا۔ ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ ان کی کرپشن کا حساب لینا ہے۔ جب فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ آج چوتھا سال ہے ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ سیاسی شہید بنے۔ 

پاکستانی عوام عبرتناک مہنگائی میں پیس رہی ہے۔ ان لوگوں نے چار برسوں میں عوام کا خون چوسا ہے۔


Post a Comment

0 Comments