اسلام اور دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں,کوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا


 لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کیسے اکٹھے ہوگئے؟

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام اور دہشتگردی کا کوئی تعلق نہیں اور کوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری نہ ہونے سے ملک ترقی نہیں کرتا، کرپشن ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے۔

 غلطیاں حکمرانوں نے کیں لیکن بدنام پاکستان ہوا، جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے اس پر کچھ نہیں کہا جا رہا، بھارت پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا۔



Post a Comment

0 Comments