خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الہجراف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات



 اسلام آباد:خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الہجراف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات،وزیر خارجہ نے خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الہجراف کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔آپ کی آمد سے، جی سی سی ممالک کے ساتھ پاکستان کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعلقات مزید وسعت پذیر ہوں گے،پاکستان اور خلیجی تعاون کونسل کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدہ ایک تعمیری پیش رفت ہے۔دونوں رہنماں کا پاکستان اور جی سی سی کے مابین 2004 سے تشنہ تکمیل آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق ،فیٹف کے معاملے پر جی سی سی کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ممنون ہیں،پاکستان، مارچ 2022 میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے،یکے بعد دیگرے دو وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں کی میزبانی، مسلم امہ کیلئے پاکستان کی سنجیدہ سوچ کی ترجمانی کرتی ہے۔پاکستان، او آئی سی کو مسلم امہ کی مستحکم آواز جانتے ہوئے، اسلامو فوبیا، امن و سلامتی اور دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے او آئی سی کے موثر کردار کا متقاضی ہیافغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے اثرات ہمسایہ ممالک، خطے اور دنیا بھر کیلئے مضر ہو سکتے ہیں،سیکرٹری جنرل خلیجی تعاون کونسل نائف الہجراف نے پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔


Post a Comment

0 Comments