محمود آباد نالہ کا منصوبہ سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی میں بنیادی کردار ادا کرے گا


 کراچی :کراچی میں2020کی جان لیوامون سون بارشوں کے بعد وفاقی حکومت نے و زیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کیتحت کراچی کے3بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری لی جن میں سیپہلامحمود آباد نالہ اوراطراف کی سڑک35سال بعدمکمل بحال ہوچکی ہے جس کا افتتاح آج وفاقی وزیر اسد عمر نے کردیا -کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کراچی میں نکاسی آب کے لیے پائلٹ پروجیکٹ (محمود آباد نالہ) مکمل کر لیا گیا ہے۔ دیگر نالے (گجر اور اورنگی) کو مون سون سیزن 2022 کے آغاز سے پہلے مکمل کرنے کے لیے کام تقریبا 50فیصد مکمل ہے۔ 3.5 کلومیٹر طویل محمود آباد نالہ کا منصوبہ سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ پانی کی نکاسی کا بہتر نظام بہتر ماحولیاتی نظام اور عوام کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments