اضافی ڈوز سے متعلق سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا

 کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز سے متعلق سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک یا کسی اضافی خوراک کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کورونا کے نئی ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں متعدد معلومات اور ابتدائی مطالعات پر روشنی ڈالی۔

 کورونا کا نیا ویرینٹ زیادہ خطرناک نہیں ہے جبکہ اومی کرون کے خلاف حفاظتی ویکسین کی تاثیر ختم نہیں ہوتی ہے۔اس کے علاوہ شدید بیماری سے بچا کے لییکورونا کی دو خوراکیں لگوانا ضروری ہیں جبکہ بوسٹر خوراک انفیکشن کی منتقلی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نیکہا ہیکہ تقریبا 70 ممالک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے ۔ وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب محفوظ ہے۔



Post a Comment

0 Comments