اگلے 4 روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

                           

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات نیکہا ہے کہ اگلے 4 روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،اس دوران شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابقمحکمہ موسمیات نے کہااگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ھے۔اس دوران درجہ حرارت نقظہ انجماد تک گرنے کے باعث بعض میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کے امکانات ہیں،جبکہ گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال کے بعض علاقوں میں شدید دھند کے امکانات بھی موجود رہیں گے۔بلوچستان میں جاری سردی کی حالیہ شدید لہر کی شدت میں کل رات سے کمی کا امکان ھے،اتوار سے اگلے چند روز کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان ھے،اگلے چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے خشک موسم اور سخت سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔


Post a Comment

0 Comments