تمام مذاہب انسانیت سے محبت، بھائی چارے اور امن کا درس دیتے ہیں


 اسلام آباد:وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تمام مذاہب انسانیت سے محبت، بھائی چارے اور امن کا درس دیتے ہیں، پاکستانی کی تعمیر و ترقی میں تمام اقلیتی برادریوں بالخصوص مسیحی برادری پاکستان کا کلیدی کردار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہان میں سابق چیئرمین ملک عامر علی کی طرف سے مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علی نواز اعوان نے کہا کہ میرے حلقے میں مسیحی برادری کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور الحمد للہ میں نے مسیحی برادری کے علاقوں میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں ، انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے تقریب کے میزبان ملک عامر علی نے کہا کہ آج اقبال ٹان کے رہائشی مسیحی شہری یہ بات مان رہے ہیں کہ جو کام علی اعوان نے کروائے اور وعدے پورے کیے وہ کسی اور کے بس کی بات نہیں تھی. ملک عامر نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ہوں یا حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم، ان کا پیغام انسانیت سے محبت تھا۔تقریب میں مسیحی برادی کی بڑی تعداد کے علاوہ ملک حسنین، ملک ندیم، سہیل ستی اور کامران مسیح نے بھی شرکت کی، تقریب کے آخر میں شاندار آتشبازی بھی کی گئی۔


Post a Comment

0 Comments