پٹرول5روپے سستا


 اسلام آباد:پاکستان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت  5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے

 ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لٹر ہو گی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہو گا۔


Post a Comment

0 Comments