بھنگ اور ہیروئین کی سزا الگ کی جارہی ہے تو یہ خوش آئندہے


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بھنگ اور ہیروئین کی سزا الگ کی جارہی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ بھنگ تو بہت سے بیماریوں کا علاج ہے۔اب تو حکومت بھی بھنگ پر پالیسی بنا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے منشیات کے ملزمان کی سزاں سے متعلق کیس سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ سینٹ کی ایک کمیٹی منشیات کے ملزمان سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔ہمین کمیٹی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک مئوخر کر دی۔


Post a Comment

0 Comments