منہاج یوتھ لیگ نے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے ذریعے ٹیلنٹ کی قدر کرنے کی سوچ دی



 لاہور:منہاج یوتھ لیگ نے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے ذریعے ٹیلنٹ کی قدر کرنے کی سوچ دی: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل۔حکومت امن، ترقی و خوشحالی کے لئے باصلاحیت نوجوانوں کی وسائل کی صورت میں سرپرستی کرے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ۔منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ ایوارڈ کی کامیابی پر خصوصی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے نیشنل یوتھ ایوارڈ کے ذریعے ٹیلنٹ کی قدر کرنے کی سوچ دی حکومت بھی امن، ترقی و خوشحالی کے لئے باصلاحیت نوجوانوں کی وسائل کی صورت میں سرپرستی کرے، نیشنل یوتھ ایوارڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں تخلیقی جوہر رکھنے والے نوجوانوں کی خداداد صلاحیتوں کی پذیرائی ہوئی اس کامیاب تاریخی تقریب کے انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

تقریب میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی، نائب ناظم اعلی میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، منصور قاسم اعوان، انعام مصطفوی اور رانا وحید شہزاد نے خطاب کیا۔نیشنل یوتھ ایوارڈ کی الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بہترین کوریج کروانے پر نائب ناظم اعلی میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی اور پروگرام میں شاندار کارکردگی پہ نائب صدر محمد انعام مصطفوی کو چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تعریفی شیلڈ دی۔

تقریب میں لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ہارون آباد، لودھراں، کشمیر، مظفرآباد، ہزارہ، جہلم، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، ننکانہ، حافظ آباد اور ساہیوال کے اضلاع کو شاندار کارکردگی پہ اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد،ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، غلام مرتضی علوی، بابر چوہدری، اشتیاق حنیف مغل اور ملک بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔


Post a Comment

0 Comments