بغیرپاکستان کے کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، فاروق عبداللہ

 مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ بھارتی شہر گڑگاں میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کے معاملے پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا آئین مذہبی فرائض کی ادائیگی کی آزادی دیتا ہے، کھلی جگہوں پر نماز نہیں پڑھنے دیں گے تو نماز کے لیے جگہ دیں۔


Post a Comment

0 Comments