معروف اداکارہ کی برائیڈل فیشن ویک میں واک کے دوران ریمپ پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


 لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی برائیڈل فیشن ویک میں واک کے دوران ریمپ پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

لاہور میں برائیڈل فیش ویک اختتام پذیر ہوگیا جس میں مختلف ماڈلز اور اداکاراں نے جلوے بکھیرے،اس موقع پر اداکارہ علیزے شاہ نے عروسی لباس زیب تن کیا اور شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر انٹری دی۔

اداکارہ کے ہمراہ گلوکارہ شازیہ منظور بھی ریمپ پر موجود تھیں جو اپنا شہرہ آفاق گیت چن میرے مکھنا گنگنا رہی تھیں۔علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر پڑیں۔

فیشن ویک میں ایک موقع پر اداکارہ اشنا شاہ بھی اپنا توازن بگاڑ بیٹھیں اور گرتے گرتے بچیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔




Post a Comment

0 Comments