ویسٹ انڈیز کو63رنز سے شکست

 کراچی:پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو63رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 137سکور بناکر پویلین لوٹ گئی،پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 40رنز دیکر 4کھلاڑیوں کا شکار کیا،شاداب خان نے 3،شاہین آفریدی،حارث رف اور محمد نواز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔ 

 کیریبین ٹیم کے نوجوان کپتان نکولس پوران نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف باولرز کو دو بلند و بالا چھکے لگائے، اس دوران نوجوان فاسٹ باولر محمد وسیم کی شاندار گیند پر وہ بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ چھٹے اوور کی دوسری گیند پر محمد وسیم نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی۔


Post a Comment

0 Comments