بیس(20)سالہ لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

 کراچی:نیو کراچی میں گھر سے آفس جانے والی 20 سالہ لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

 20 سالہ لڑکی گھر سے آفس کے لیے جا رہی تھی کہ گلی کے کونے پر نامعلوم حملہ آور نے اس پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

ا ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی پیشے کے اعتبار سے وکالت سے وابستہ تھی۔


Post a Comment

0 Comments