پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا: شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے، پاکستان میں بھارت سے دو گنا زیادہ مہنگائی ہے۔

 شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے۔ 

 سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداواری یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے، سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے گی، کیا یہ تبدیلی لانی تھی؟ 



Post a Comment

0 Comments