نون لیگ میں تقسیم مزید واضح ہو گئی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے۔

 چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی، اب کارما دیکھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔

 اس مہینے خیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ خیبر پختونخواہ میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں۔ یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ صرف ایک دو ٹی وی چینلز آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔ 


Post a Comment

0 Comments