لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے،وزیراعظم

اسکردو : عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا سوئٹزرلینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں ، وہ وقت آئے گا جب لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسکردو کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ سردموسم میں آئے وزیر اعظم نے کہا کی کبھی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک غریب لوگوں کو اوپر نہیں لاتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان دور دراز علاقہ ہے غربت زیادہ ہے ، بلوچستان میں بھی لوگ پیچھے رہ گئے ان پر توجہ نہیں دی گئی، جنوبی پنجاب،اندرون سندھ ، قبائلی علاقہ بھی پیچھے رہ گیا ،

وزیراعظم نے کہا کہ امیر امیر تر اور غریب مزید غریب ہوگیا یہ بھی معاشی ناانصافی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ملک سے غربت کو کم کریں ، 2013میں ہماری حکومت آئی تو کیپی دہشت گردی کا شکار تھا، دہشت گردی کی وجہ سے کیپی میں غریب بہت پیچھے چلاگیا تھا ، کیپی میں دہشت گردی سے 700پولیس والے شہید ہوگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسکردو ایئرپورٹ اب انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا ہے ، ابھی اسکردوایئرپورٹ کیانٹرنیشنل بننے سے آنیوالی آپ کی زندگیوں میں تبدیلی کو تصور کرسکتے، دنیا میں سب سے خوبصورت پہاڑی علاقے گلگت بلتستان میں ہیں۔گلگت بلتستان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا پتہ نہیں کیونکہ یہاں آنا مشکل تھا، اسکردو ایئرپورٹ انٹرنیشنل بننے سے بیرون ملک پاکستانی یہاں آئیں گے ، اسکردو میں براہ راست پروازیں آنیسے سیاحت میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اسکردو آنیوالی سڑک پر 30 سال پہلے سفرکیا پتہ ہے کتنی خطرناک تھی، لوگ اس سڑک پر سفرکرنیسے پہلے ایسے خدا حافظ کرتے تھے جیسے پتہ نہیں دوبارہ ملیں گے یانہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کی تمام خوبصورت ترین جگہیں دیکھی ہوئی ہیں، پہاڑی علاقوں میں سب سے زیادہ خوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ جی بی کے عوام کی طرف سے ایف ڈبلیو او اور این ایچ او کاشکریہ اداکرتاہوں ، سیاحت پاکستان کا بہت بڑااثاثہ بن سکتاہے، سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان کے سامنے آدھا ہے ، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے 70ارب ڈالر کماتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بھی صرف30ارب ڈالر ہے، گلگت بلتستان آنیوالے کہتے ہیں سوئٹزرلینڈ کا جی بی سے مقابلہ ہی نہیں، اسکردو کو آزاد کشمیر سے ملا رہے ہیں، جتنی آسانیاں ہوں گی سیاست بڑھے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اسکیننگ کیذریعے پیسہ بناتاہے، غیرملکی اسکیننگ کیلئے گلگت بلتستان کی طرف سے دیکھ رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام نے اب اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، گلگت بلتستان میں زمین کم ہے اس لئے آپ کو اسکی ضرورت ہوگی، باہر سے آنیوالا غربت کا فائدہ اٹھا کر زیادہ پیسے دینے کی کوشش کرے گا۔

سیاحت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ریزاٹس بناناہوں گے، جی بی میں سوچ کر چلیں گے تو کم ازکم 30سے40ارب سیاحت سیکما سکتے ہیں، یہ بھی وقت آئیگا کہ لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، آنے والے دنوں میں جی بی میں سیاحت بڑھے گی۔مہنگائی سے متعلق انھوں نے کہا کہ کورونا کے بعد سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے ، دنیامیں کوروناکی وجہ سیلاک ڈان لگائے گئے تجارت ختم ہوگئی، تجارت ختم ہونیسیچیزوں میں کمی ہوئی اورمہنگی ہوگئیں، ہم نیاحساس راشن کارڈکااجراکیاجس پر3چیزوں میں رعایت ملیگی۔



 

Post a Comment

0 Comments