عمران خان دنیا کا ایک بڑا نام ہے لائن وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں عمران خان کھڑا ہوتا ہے

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کا ایک بڑا نام ہے لائن وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں عمران خان کھڑا ہوتا ہے، ہمارے مخالفین کے پاس ہم پر تنقید کا جواز نہیں رہا، سید پور کو سیکٹورل طرز کا ملٹی پرپز گرانڈ مبارک ہو، ن خیالات کا اظہار انہوں نے سید پور میں ملٹی پرپز گرانڈ کی افتتاح کے موقع پر ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید پور پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں بگھی پر بٹھا کر جلسہ گاہ پہنچایا گیا، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان کو دنیا صادق اور امین کے نام سے جانتی ہے ان کا دستخط شدہ ایک بلا کروڑوں روپے میں بکتا ہے جسٹس وجیہہ الدین کو اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے ایسی باتیں کرکے وہ محض اپنا امیج خراب کر رہے ہیں، علی نواز اعوان نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن ملک میں مہنگائی کا رونا روتی ہے دوسری طرف عوام کے پیسے لاکھوں روپے کے سوٹ پہن کر شادیاں کی جا رہی ہیں مریم نواز کے سوٹ ذاتی پیسوں سے نہیں عوام سے لوٹے گئے پیسے سے بنے ہیں عوام ان کی ڈرامے بازیاں سمجھ چکی ہے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ مہنگائی کی لہر کرونا وائرس کی وجہ سے پوری کو متاثر کر رہی ہے تاہم پاکستان میں الحمدللہ اگلا سال مہنگائی کم ہونے کا سال ہے، انہوں نے کہا کہ سید پور میں بننے والا ملٹی پرپز گرانڈ سیکٹورل ایریاز کی طرز پر بنایا گیا ہے جو علاقے کی عوام بالخصوص نوجوانوں کے لئے تحفہ ہے اور یہ گرانڈ ہر امیر غریب کے لیے دستیاب ہوگا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید پور یونین کونسل کے سابق چیئرمین اور عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی قیادت میں اسلام آباد بدل چکا ہے آج شہر ہو یا دیہات ہر جگہ تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، انہوں نے سید پور میں ملٹی پرپز گرانڈ بنانے پر علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کیا،جلسہ عام میں عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے عہدیداران اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


Post a Comment

0 Comments