ریاض کنسرٹ میں جیکولین فرنینڈس کی شرکت کے حوالے سے سوال پر سلمان خان کا پر مزاح جواب

 ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں ایک طائفے کے ساتھ جس میں بالی ووڈ کے کئی معروف اداکار شامل ہیں، اپنے دبنگ ٹور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے دورے پر ہیں۔

 جہاں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں سلمان خان سے پوچھا گیا کہ کیا جیکولین فرنینڈس اس ایونٹ میں پرفارم کرینگی؟۔

اس سوال پر سلو بھائی نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر مزاح انداز میں کہا کہ، انشا اللّٰہ وہ کل یہاں ہوں گی اور اگر وہ نہ ہوئیں تو پھر میں بطور جیکولین پرفارم کروں گا۔

Post a Comment

0 Comments