امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار ہے

 بیجنگ: چین نے امریکی جمہوریت کے چہرے سے نقاب اتارتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار ہے۔

 چین نے امریکی جمہوریت کو ’بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار‘ قرار دے دیا، چین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار بنا ہوا ہے جسے امریکا دیگر ممالک میں مداخلت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔


خیال رہے کہ امریکا نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے 9 اور 10 دسمبر کو دو روزہ ورچوئل ’سمٹ فار ڈیموکریسی‘ کا اہتمام کیا تھا، جس میں چین، روس اور چند دیگر ممالک کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی، 

امریکا نے تائیوان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے چین اپنا حصہ تصور کرتا ہے، چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے کانفرنس کے اہتمام کا مقصد نظریاتی تعصب کی بنیاد پر تقسیم کرنا، 

ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی جعلی جمہوریت کی مخالفت اور مقابلہ کرے گا۔


Post a Comment

0 Comments