سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا دور اردن کے دارالحکومت عمان میں اختتام پذیر ہوگیا

                     

 عمان: سعودی عرب اور ایران کے اعلی حکام کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور اردن کے دارالحکومت عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔

 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران ایران اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال زیر بحث رہی۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات رہے ہیں اور چند سالوں سے سفارتی تعلقات بھی منقطع ہیں لیکن حالیہ دنوں میں دونوں ممالک تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔امریکہ بھی ایران پر فوجی کاروائی کا حامی ہے۔

 ایران پر اسرائیل کے حملے کی دھمکی کے بعد جنگ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایسے میں ایران اور سعودی عرب کے مابین باہمی تعاون اور اعتماد ہی جنگ کو ٹالنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔



Post a Comment

0 Comments