کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان

کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان

 کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ نے کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پچز کا بہتر ہونا ضروری ہے۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزز کی وجہ سے اوپر جا سکتا ہے اس لیے پی ایس ایل کو ہرسال بڑے سے بڑا ایونٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈراپ ان پچز ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں میچ کے وقت اس مقام پر ڈراپ کردیا جاتا ہے ۔


Post a Comment

0 Comments