عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے


اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی سربراہی میں پنجاب میں جاری عوامی فلاح، سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت اور بنیادی صحت کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس. اجلاس کو ہیلتھ کارڈ اور احساس راشن رعایت پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. آئندہ سال جنوری سے مارچ تک پنجاب کے تمام گھرانوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولیات فراہم کر دی جائیں گی. اسکے علاوہ اجلاس کو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدن والے خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی پر پیش رفت اور اس سے تخفیفِ غربت کے متوقع مثبت نتائج کے بارے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو پنجاب کے بڑے شہروں میں جاری احساس کوئی بھوکا نہ سوئے، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں پر بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے خاص طور موسمِ سرما میں ریلیف کا باعث بن رہے ہیں. مزید برآن اجلاس کو کامیاب جوان پروگرام، نیا پاکستان ہاسنگ اور سپورٹس ڈرائیو پر بھی بریفنگ دی گئی ،وزیرِ اعظم نے منصوبوں پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے جاری عوامی فلاحی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں. اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، ، فواد چوہدری، شفقت محمود، حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار، سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شرکت کی.حکومت ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ اتنا وسیع تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کا پروگرام لے کر آئی۔


Post a Comment

0 Comments