ملکی برآمدات پہلی مرتبہ ریکارڈ حدود کو چھو رہی ہیں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کو فروغ مل رہا ہے،علی نواز اعوان


اسلام آباد:وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سمال میڈیم انٹر پرائز کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے ملکی برآمدات پہلی مرتبہ ریکارڈ حدود کو چھو رہی ہیں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کو فروغ مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالا میں ایک فیشن ایگزیبشن کت افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شکیل منیر، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تاجران کے کنوینئر چوہدری ندیم گجر ، کنوینئر تاجران این اے 53 طہماس بٹ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔


Post a Comment

0 Comments