پاکستان سال دو ہزار اکیس میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی


 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا سابقہ ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 2018 کے بعد سال 2021 میں بھی گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔پاکستان سال دو ہزار اکیس میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے یہ اعزاز گذشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے ہرانے کے بعد حاصل کیا۔

 شاہینوں کی سال دو ہزار اکیس میں یہ اٹھارہویں کامیابی ہے، قومی ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچزجیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل 2018 میں گرین شرٹس 17 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت سے شکست کھانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے آٹ کلاس کیا تھا جس پر ماہرین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے تھے۔

 بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو اس کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کیا۔



Post a Comment

0 Comments