عاجزی و انکساری، قیام اللیل، ضبط نفس اور رضائے الہی کے لئے سر انجام دیئے گئے اعمال سے ہی سچی توبہ اور تزکیہ حاصل ہوتا ہے



 لاہور:منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں طالبات کے لئے دو روزہ تربیتی نشت کا بعنوان ایام الزہد و الورع کا انعقاد ہوا تربیتی نشست کے پہلے روز محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی گفتگو کی۔ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام طالبات کی روحانی و فکری تربیت کے لئے منعقدہ تربیتی نشست سے فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ظاہری نقائص اور تقصیروں سے زیادہ نقصان اس کے باطنی امراض پہنچاتے ہیں جن گناہوں کو انسان بظاہر معمولی سمجھ کر نظر انداز کرتا ہے وہ کبائر کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور پھر انسان کا عمل اور ایمان دونوں برباد ہو کر رہ جاتے ہیں لہذا اللہ کے حضور ہمیشہ عجزو انکساری کے ساتھ سچی توبہ کرتے رہنا چاہیے، ظاہری گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ باطنی امراض سے بھی بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انھوں نے کہا کہ منہاج کالج برائے خواتین جیسے تعلیمی ادارے آج کے دور میں ایک نعمت ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس ادارے کی بنیاد انہی مقاصد کے حصول کے لیے رکھی کہ یہاں قدیم و جدید علوم و تربیت کو یکجا کر کے ایک تعلیم یافتہ، باشعور نسل پروان چڑھائی جا سکے جو حقیقی معنوں میں ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس کے اسلاف کی اقدار و روایات کے مطابق اس کے خدوخال نکھارے۔فضہ حسین قادری نے تربیتی نشست کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ وائس پرنسپلز، سٹاف ممبران اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی پہلے روز نشست میں ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، پروفیسر نور الزمان نوری، ڈاکٹر جویریہ حسن نے بھی اظہار خیال کیا۔


Post a Comment

0 Comments