خواتین پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا اہم حصہ رہی ہیں,علی نواز اعوان



اسلام آباد:وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 اسلام آباد ویمن ونگ کی مزید عہدیداران کو نوٹیفکیشنز تقسیم کر دیے،اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا اہم حصہ رہی ہیں اور وہ آج بھی خواتین میں اگہی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے اس موقع پر اقلیتی برادری کی خواتین کے لیے خصوصی ونگ کے قیام کی بھی ہدایات جاری کیں،نوٹیفکیشنز تقسیم کرنے کی تقریب میں عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری راجہ شیراز کیانی ، چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی ، عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 کے سیکرٹری چوہدری طارق دلدار ، عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد ویمن ونگ کی کنوینئر منیرہ جاوید اور عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 ویمن ونگ کی کنوینئر روبین غفور نے بھی شرکت کی۔


Post a Comment

0 Comments