سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز

 اسلام آباد: موسم سرما میں سکول و کالجوں میں چھٹیوں کا فیصلہ آج وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت شام کو ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق غور ہوگا،   وزارت صحت نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن جاری ہے، جو متاثر ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس شام 5:30 ہو گی۔


Post a Comment

0 Comments