افغانستان پر توجہ نہ دی گئی تو المیہ جنم لے سکتا ہے

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت توجہ نہ دی گئی تو افغانستان میں بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

 مارگلہ ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان غذائی قلت کا شکار ہو سکتا ہے، افغانستان پر توجہ نہ دی گئی تو المیہ جنم لے سکتا ہے۔اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان بھائیوں کی مدد کر سکتی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہو گا۔

 پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہے اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، کورونا کے باوجود برطانیہ کو پاکستان سے برآمدات 28 فیصد بڑھیں، پاکستان میں رواں سال 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ پاکستان نے بھارت میں مودی کی حکومت آنے پر مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا، بھارت نے مذاکرات کی پاکستانی پیشکش پر اپنے دروازے بند کرنے کو ترجیح دی۔

 اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ایشیا کو انتشار سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی ضروت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments