افغانستان کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد


 اسلام آباد:افغانستان کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد،افغانستان کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات،وزیر خارجہ نے افغانستان کے نگران وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔تفصیلات کے مطابقافغانستان کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آئے،پاکستان، افغانستان کے قریبی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے، افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔15 اگست سے پاکستان، افغانستان کی معاشی و انسانی صورتحال کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کا انعقاد انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے،ہم اس اجلاس کے ذریعے عالمی برادری کو پیغام دے رہے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے، آگے بڑھیں۔افغانستان میں اجتماعیت کی حامل حکومت، بنیادی انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کی پاسداری افغان حکومت کے مفاد میں ہے،مجھے یہ بتاتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ہم نے افغانستان کیلئے خوراک، ادویات بشمول پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم کی صورت میں انسانی امداد کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ہماری ٹیم،افغانستان میں پاکستان کی معاونت سے چلنے والے تین اسپتالوں کے دورے کیلئے جلد کابل پہنچے گی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہیکے بعد دیگرے دو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں کی میزبانی، مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدگی کا اظہار ہے۔


Post a Comment

0 Comments